Live Updates

چوہدری پرویز الہٰی کل صبح اراکین پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں ناشتہ دینے کا اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں سب کی شرکت یقینی بنانے کے چوہدری پرویز الہٰی نے سب کو ناشتے کی دعوت دے ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 22:24

چوہدری پرویز الہٰی کل صبح اراکین پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں ناشتہ دینے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18اگست 2018ء) :چوہدری پرویز الہٰی کل صبح اراکین پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں ناشتہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں سب کی شرکت یقینی بنانے کے چوہدری پرویز الہٰی نے سب کو ناشتے کی دعوت دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس موقع پر کاغذات کی جانچ پڑتال اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی ٰنے کی۔اس موقع پر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتےہوئے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی ٰعثمان بزدار کاغزات کی پڑتال کےلیے خود اسمبلی آئے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کےحمزہ شہباز کی طرف سے مجتبیٰ شجاع الرحمان پیش ہوئے۔جانچ پڑتال کے بعد پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کےامیدوارعثمان بزدارکےکاغذات نامزدگی منظور کر لئیے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسلم لیگ ن کےحمزہ شہباز کےکاغذات نامزدگی بھی منظورکرلیے گئے۔کاغذات نامزدگی منظورکر لیے مگر پنجاب کے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی کل صبح اراکین پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں ناشتہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں سب کی شرکت یقینی بنانے کے چوہدری پرویز الہٰی نے سب کو ناشتے کی دعوت دے ڈالی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے خود بتایا کہ یہ ناشتہ اس لئیے دیا جارہا ہے تاکہ سب لوگ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے وقت اسمبلی میں موجود رہیں۔ہاد رہے کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے عثمان بزدار میں مقابلہ ہوگا۔عددی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں کو برتری حاصل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات