پہلی بار کسی پسماندہ علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا،سٹیٹس کو کی سیاست تبدیل کرنا چاہتے ہیں،
فیصلہ عمران خان نے کیا،عثمان بزدار کے خلاف الزامات میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں،پی ٹی آئی ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایک عوامی حلف لینا چاہتی تھی،اس پر صدر مملکت نہیں مانے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و نامزد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
ہفتہ 18 اگست 2018 23:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارکے خلاف نیب کاکوئی مقدمہ نہیں چل رہا،ان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، قتل کے جس مقدمے کاذکرکیا جا رہا ہے عثمان بزدار وہاں موجود ہی نہ تھے، ایف آئی آر میں بھی یہ واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ جس وقت قتل ہوا وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سیاسی تھا جس کا ان کی اصل زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔ نامزد وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقے کے شخص کی وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کو سراہنا چاہئے،آنے والے وقت میں عثمان بزدار ایک کامیاب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب وزیراعظم عمران خان نے کیا، پارٹی نے پہلے ہی وزیراعظم عمران خان کو اس فیصلے کا مکمل اختیار دیا ہوا تھا،پاکستان تحریک انصاف بحثیت ایک جماعت عثمان بزدار کے پیچھے کھڑی ہے اور اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کی تائید کرتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایک عوامی حلف لینا چاہتی تھی لیکن اس پر صدر مملکت نہیں مانے اور پھر ہم نے کنونشن سنٹر میں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کا کہا تاکہ ان لوگوں کو بھی بلایا جا سکے جن کی وجہ سے عمران خان آج وزیراعظم ہیں لیکن بدقسمتی سے اس پر بھی صدر مملکت نہ مانے جس کی وجہ سے ہم اپنے لوگوں سمیت میڈیا کو بھی نہ بلا سکے اور یہ اس لیے ہوا کہ اس تقریب حلف برداری کی انتظامیہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ صدر آفس تھا جنہوں نے جو بہتر سمجھا کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
’اڈیالہ کے باسیوں سے ہاتھ ملائیں‘ تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.