تر ک صدر طیب اردگان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا بھی اظہار

ہفتہ اگست 23:34

تر ک صدر طیب اردگان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، وزیراعظم منتخب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2018ء) ترکی کے صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اورانہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ترک صدر نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ترکی کے صدر طیب اردگان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور ان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی طیب اردگان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔