Live Updates

چئیر لفٹ میں بیٹھا خوفزدہ شخص عثمان بزدار نہیں بلکہ عام شہری نکلا

جس شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی اس کا اصل نام جام محمد صفدر ہے اور تعلق خانیوال سے ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 23:17

چئیر لفٹ میں بیٹھا خوفزدہ شخص عثمان بزدار نہیں بلکہ عام شہری نکلا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) :چئیر لفٹ میں بیٹھا خوفزدہ شخص عثمان بزدار نہیں بلکہ عام شہری نکلا۔ جس شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی اس کا اصل نام جام محمد صفدر ہے اور تعلق خانیوال سے ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کئیے گئے عثمان بزدار انتخاب سے پہلے ہی متنازعہ ہو چکے ہیں۔

ان پر کرپشن اور متعدد افراد کے قتل کا الزام ہے۔تاہم ان تمام الزامات کے باوجود عمران خان نے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے اور عثمان بزدار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔جب سے عثمان بزدار کا نام بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سامنے آیا ہے تب سے عثمان بزدار کے حوالے سے مختلف خبریں منظر عام ہر آ رہی ہیں۔صبح ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ عثمان بزدار کسی چئیرلفٹ پر سوار ہیں اور ان کے ساتھ موجود شخص ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں عثمان بزدار کافی خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں اور بار بار اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو مخاطب کر کے التجا کر رہےہیں کہ ایسے نہ کرو، میں تمہاری منت کر رہا ہوں ۔سوشل میڈیا صارفین نے عثمان بزدار کی اس ویڈیو کو دیکھ کر مزاحیہ تبصرے کیے اور کہا کہ عثمان بزدار کی اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اونچائی سے کس قدر خوفزدہ ہیں۔

صارفین نے کہا کہ یہ ویڈیو عثمان بزدار کی سادگی کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ کس طرح اونچائی سے گھبرا کر اپنے ساتھ موجود شخص کی منت کر رہے ہیں ۔کچھ لوگوں نے ازراہ تفنن یہ تک کہا کہ جو شخص اونچائی سے اتنا خوف زدہ ہے وہ پنجاب کو ترقی کی بلندیوں پر کیسے لے کر جائے گا۔ابھی تک یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اسے عثمان بزدار کے ساتھ منسوب کیا جارہا ہے حالانکہ چئیر لفٹ میں بیٹھا ہوا وہ چیختا چلاتا شخص عثمان بزدار ہے ہی نہیں۔جن صاحب کو عثمان بزدار کہا جارہا ہے ان کا اصل نام جام محمد صفدر ہے اور ان کا تعلق خانیوال سے ہے۔یاد رہے کہ یہ ویڈیو صبح سے ہی بہت زیادہ وائرل ہو رہی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات