Live Updates

عمران خان کا ملک کا وزیر اعظم بننا پاکستانی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں، شنیلاروت

ہفتہ 18 اگست 2018 23:37

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتنے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، قوم نے حالیہ الیکشن میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیکر عمران خان کی تحریک انصاف کو کامیاب کرایا اورآج عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہوجانا ملک کیلئے بہت بہتر ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ملک کا حکمران بننا پاکستانی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جو لوگ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اُن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بہترین وزیر اعظم ثابت ہوں گے۔ عوام پاکستان کے قیام سے اب تک جس تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں وہ وقت آ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے امن و امان، ٹیکس وصولی، تعلیم اور صحت بڑے اہداف ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ان اہداف پر ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات