Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونا ملک کیلئے نیک شگون ہے،رانا عبدالسمیع

ہفتہ 18 اگست 2018 23:37

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونا نیک شگون ہے۔ عمران خان کو بائیس سالہ جدوجہد کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔پی ٹی آئی پنجاب میں ن لیگ کے قلعے میں دراڑ ڈال دی ہے۔ ن لیگ کے خاتمے کا عمل شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے۔

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے ملک میں تبدیلی کا سورج طلوع ہو گیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت ن لیگ کے شور شرابے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے گی، عوام نے ووٹ کو عزت دے کر ن لیگ کو عبرت کا نشان بنا دیا ہے۔ اب’’سب کا احتساب‘‘ کا خواب پورا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ سیاست کو کاروبار بنانے والے سیاستدانوں کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات