Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، فردوس شمیم نقوی

وزیرا عظم عمران خان پورے ملک کے مستقبل کو تابناک بنا دیں گے،خرم شیر زمان

ہفتہ 18 اگست 2018 23:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان ملک کے مستقبل کو تابناک بنائیں گے، سند ھ میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا، کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا ئیں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی پسندیدہ ترین سیاسی جماعت ہے، پوری قوم کو امید ہے کہ عمران خان ملک کے ہر طبقے کے حقوق کا خیال رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے 2018ء کے انتخابات میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی نیک خواہشات اور دعائوں کی بدولت وزیرا عظم عمران خان ملک کو ایک شاندار مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات