ملائیشین خاتون کو اپنا نام ملائیشیا ہونے پر فخر ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 اگست 2018 23:58

ملائیشین خاتون  کو اپنا نام  ملائیشیا  ہونے پر فخر ہے
ہر شخص کی تاریخ پیدائش ویسی نہیں ہو سکتی جیسی ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ملائیشیا کی ہے۔ ملائیشیا  کی ریاست سراواک سے تعلق رکھنے والی ملائیشیا کا نام  اور تاریخ پیدائش پوری ملائیشین قوم کی نمائندگی کرتاہے۔
ملائیشیایاپ   16 ستمبر 1963 کو رات تقریباً 1 بجے پیدا ہوئیں۔ یہ  ملائیشین فیڈریشن کے قیام کادن ہے۔ ملائیشیا یاپ کا کہنا ہے کہ اُن کی دادی کو سیاست سے دلچسپی تھی، جس کی  وجہ سے انہوں نے اپنی پوتی کا نام اس تاریخی موقع پر ملائیشیا رکھ دیا۔


ملائیشیا کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھی انہیں ان کے نام کی وجہ سے چھیڑتے تھے۔ ایک بار ملائیشیا کی فٹ ٹیم میچ ہاری تو ساتھیوں نے ملائیشیا یاپ کا خوب مذاق اڑایا اور ملائیشیا ہارگئی کہ نعرے لگائے۔ملائیشیاکا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وہ بڑی ہوتی گئیں انہیں اپنے نام کی اہمیت کا احساس ہوتا گیا اور انہوں نے اسے قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

اب وہ اپنے نام "ملائیشیا" پر نہایت فخر محسوس کرتی ہیں۔


یاپ نے بتایا کہ ان کے پوتے پوتیوں میں سے ایک کی تاریخ پیدائش 14 ستمبر ہے،  جو ملائیشیا یاپ کی تاریخ پیدائش سے دو دن  پہلے آتی ہے۔ ملائیشیا نے بتایا کہ وہ اور اُن کا پوتا دونوں ایک ہی دن  سالگرہ مناتے ہیں۔
2007ء میں کوالالمپور میں ہونے والی ایک قومی تقریب میں ملائیشیا یاپ کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس تقریب میں ایسے کئی افراد تھے، جن کے نام میں ملائیشیا آتا تھا۔اس تقریب میں اُن کی ملاقات وزیراعظم عبد الله بن حاج احمد بداوي سے بھی ہوئی تھی۔
ملائیشیا یاپ کی خواہش ہے کہ اُن کی قوم کامیابی کا سفر جاری رکھے۔ ملائیشیا یاپ کو امید ہے کہ جن  افراد کے نام قومیت کا اظہار کرتے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :