Live Updates

نگران وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 00:20

کوئٹہ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) نگران صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں نگران صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ آج ایک جمہوری عمل مکمل ہواہے اور ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت آئین وقانون اورنظریہ پاکستان کو ہر چیز پر مقدم رکھے گی اور قومی اداروں کو مضبوط و مستحکم کرے گی ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات