Live Updates

آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی عبدالمتین بندھانی کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 00:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی عبدالمتین بندھانی نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملکی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ عمران خان اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے اور کرپشن کے خلاف احتساب کا عمل جاری رکھیں گے۔ اس موقع پرجنرل سیکریٹری بدر رفیق قریشی، برکت سولنگی، خواجہ جلیل،حاجی شفیع عباسی، محمد یوسف، گلزار بھٹو،ملک رضوان الحق، مولانا عثمان فیضی، ،لالہ عابد کھوکھرودیگر موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات