Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے سردار عثمان بزدار کا نام نیا صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کی طرف پہلا قدم ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 00:40

وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے سردار عثمان بزدار کا نام نیا صوبہ جنوبی پنجاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر سردار عثمان بزدار کا نام نیا صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے پہلا قدم ہے ،ہمارے علاقے کے لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے خوش ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلام مصطفیٰ کھر کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب کے علاقے سے ایک شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو مقامی حکومت کا تجربہ بھی ہے کیونکہ وہ ماضی میں بطور ناظم اور رکن صوبائی اسمبلی عوام کی خدمت کر چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات