شمالی اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹس کا ایشین گیمز کے آغاز پر مشترکہ مارچ ،اپنے اپنے پرچموں کی بجائے کوریائی اتحاد کے پرچم کے ساتھ شرکت کی

اتوار 19 اگست 2018 00:40

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) شمالی اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹس نے ایشین گیمز کے آغاز پر مشترکہ مارچ کیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کو دارالحکومت جکارتہ میں ایشین گیمز کے آغاز کے موقع پر دونوں ممالک نے اپنے اپنے پرچموں کی بجائے کوریائی اتحاد کے پرچم کے ساتھ شرکت کی جس میں جنوبی کوریائی ویمن باسکٹ بال کھلاڑی لم یونگ ہوئی اور شمالی کوریائی فٹ بالر یو کیونگ چول نے یہ پرچم مل کر اٹھایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تماشائیوں نے اس ٹیم کا والہانہ استقبال بھی کیا۔ خیال رہے کہ رواں برس یہ دوسرا موقع ہے جب کھیلوں کے مقابلوں میں یہ دونوں ریاستیں ایک پرچم تلے شامل ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل سرمائی اولمپکس میں بھی ان دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :