بنگلہ دیش میں2 متحارب سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ،مقامی سیاسی رہنما سمیت 6 افراد ہلاک

اتوار 19 اگست 2018 00:40

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) بنگلہ دیش میں2 متحارب سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مقامی سیاسی رہنما سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ علی احمد خان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جنوب مشرقی چٹاگانگ کے پہاڑی ضلع فاگرا چاری کے مصروف بازار میں یونائیٹڈ پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کی2 متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں علاقائی سیاسی رہنما سمیت6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ جھڑپ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔