لاہورپولیس نے تاریخ میں پہلی بار تین تھانوں میں خاتون محررز کوتعینات کردیا

اتوار 19 اگست 2018 00:40

لاہورپولیس نے تاریخ میں پہلی بار تین تھانوں میں خاتون محررز کوتعینات ..
لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) لاہورپولیس نے تھانوں میں ایک نئے دورکاآغازکردیا۔ تاریخ میں پہلی بار تین تھانوں میں خاتون محررزکوتعینات کردیاگیا۔ تین خاتون محررزمیں سے دوکومردپولیس اسٹیشنزمیں تعینات کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبرکے حکم پر عظمیٰ ریحان کوتھانہ لٹن روڈ، فرح الطاف کولوئرمال اورعنبرین اخترکوتھانہ وومن پولیس اسٹیشن میں فوری تعینات کردیاگیا۔

خاتون محررنے تعیناتی کے بعدذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبرنے اس موقع پر کہا کہ تھانوںمیں خاتون محررزکوآئی جی پنجاب ڈاکٹرکلیم امام کے ویژن اور سی سی پی اولاہوربی اے ناصرکی ہدایت پرتعینات کیاگیا۔تھانوں میں خاتون محررکوتعینات کرنے کابنیادی مقصدروایتی تھانہ کلچرکی تبدیلی ہے۔

متعلقہ عنوان :