راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، پشاور، قلات، میر پور خاص ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اتوار 19 اگست 2018 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، پشاور، قلات، میر پور خاص ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرنوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، میرپورخاص، حید رآباد، شہید بینظرآباد، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 59 ملی میٹڑ، اسلام آباد 40، ساہیوال 35، اوکاڑہ 30، لاہور17، فیصل آباد 15، میانوالی 12، بہاولنگر 07، قصور 06، جوہر آباد، سیالکوٹ 03، بہاولپور ایک، پٹن 31، سیدو شریف 27، میرکھانی22، دیر21، مالم جبہ 18، ایبٹ آباد 16، دروش، چراٹ 11، بالاکوٹ 07، لوئیر دیر 03، کالام، پارہ چنار 02، میر پورخاص37، ڈہلی20، ڈپلو16،اسلام کوٹ 06، مٹھی، چھاچرو 05، حید رآباد 04، شہید بینطر آباد 03، نگر پارکر ایک، گڑھی دوپٹہ 35، مظفرآباد 26، کوٹلی 10، راولاکوٹ ایک، استور 08، گوپس 07، اسکردو 05، بگروٹ، بونجی03، ژوب 03، اور بارکھان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دالبندین میں درجہ حرارت47 اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔