عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم کی عمران احمد خان نیازی کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم نے عمران احمد خان نیازی کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی اور انسانی وسائل کے شعبہ کی ترقی کے اقدامات کی معاونت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دیرینہ شراکتدار ملک پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔