آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا‘ محکمہ موسمیات

اتوار 19 اگست 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم میرپورخاص، حیدرآباد، ژوب، قلات، ملتان، بہاولپور ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، میرپورخاص، حید رآباد، شہید بینظرآباد، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔