ترکی کے شہر کچی آورن میں امریکی برانڈ پر پابندی

اتوار 19 اگست 2018 11:00

ترکی کے شہر کچی آورن میں امریکی برانڈ پر پابندی
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ترکی کے شہر کچی آورن کے میئر نے اپنے ملک کے خلاف واشنگٹن کی تجارتی جنگ کے جواب میں امریکا کے تین مشہور برانڈز کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے۔کچی آورن کے میئر مصطفی آک نے کہا کہ اس شہر میں امریکا کے تین معروف برانڈ میک ڈونلڈ، اسٹار باکس اور برگرکینگ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ فیصلہ ترکی کے دیگر شہروں کے لیے بھی ایک مثال بنی گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ترکی میں جولائی 2015ء کی ناکام بغاوت میں ملوث ہونے اور جاسوسی کے الزام میں انقرہ حکومت نے امریکی پادری برانسن کو گرفتار کررکھا ہے۔امریکا نے یکم اگست کو یہ کہتے ہوئے کہ امریکی پادری پر ترک حکومت کا الزام غلط ہے، ترکی کے وزرائے قانون اور داخلہ پر پابندی عائد کردی۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ان دونوں وزیروں نے امریکی پادری کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔واشنگٹن نے اس کے بعد ترکی سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرکے ترکی کے خلاف تجارتی جنگ بھی چھیڑ دی۔ترکی کے خلاف امریکا کی تجارتی جنگ اور پابندیوں کے بعد ترکی کی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 35 فیصد کمی واقع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :