فصلوں پر سپرے کرنے والی مشینری اور درست طور پر سپرے نہ کرنے سے کرم کش ادویات کا 50 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے

اتوار 19 اگست 2018 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) فصلوں پر سپرے کرنے والی مشینری اور درست طور پر سپرے نہ کرنے سے کرم کش ادویات کا 50 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے جس سے نہ صرف پیداواری اخراجات اور فضائی آلودگی میں اضافہ جبکہ فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

زرعی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ جدید تحقیق کے نتائج کے مطابق صرف کپاس کی فصل کے پیداواری اخراجات میں پچاس فیصد اخراجات کرم کش ادویات پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں پر سپرے کرنے والی ناقص مشینری اور درست طریقے سے سپرے نہ کرنے کی وجہ سے فصلوں کے پیداواری اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس کے تدراک کیلئے جدید تحقیق سے استفادہ کی ضرور ہے۔