امریکا کا شام میں قیام امن کے لیے مختص23کروڑ ڈالر کے فنڈ واپس لینے کا فیصلہ

اتوار 19 اگست 2018 11:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں قیام امن کے لیے مختص23 کروڑ امریکی ڈالر کے فنڈ کو واپس لیا جا رہا ہے جس کو اب دوسرے خارجہ امور پر خرچ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیتھر ناورٹ نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساتھی ملکوں اور پارٹرنز سے زیادہ دفاعی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کا مذکورہ فیصلہ امریکی صدر کے اس مطالبے سے تعلق رکھتا ہے تاہم امریکا شام کے امور کے حوالے سے اپنے تزویراتی وعدوں کو پورا کرتا رہیگا اور اس فیصلے سے شام میں انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی فراہمی کے حوالے سے ا مریکی اقدامات پر کو ئی اثر نہیں پڑے گا۔امریکا شام میں داعش کے خاتمے تک کا م کرتا رہیگا۔

متعلقہ عنوان :