صدر ٹرمپ کا سال میں دو بار کاروباری رپورٹوں کے اجراء کے نظام کا مطالبہ

اتوار 19 اگست 2018 11:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینچ کمیشن سے کہا ہے کہ وہ کمپنیوں کو ہر 3 ماہ کی بجائے ہر 6 ماہ بعد کاروباری رپورٹیں جاری کرنے کی اجازت دینے پر غور کرے۔ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ششماہی رپورٹ کے نظام سے کمپنیوں کے لیے لچک فراہم ہوگی اور ان کے اخراجات میں کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے بعد ازاںامیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ نظام کی تبدیلی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔امریکی کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ موجودہ سہ ماہی نظام سے کمپنیوں کی طویل مدتی حکمت عملی منصوبہ بندی کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے کیونکہ اس میں مختصر مدتی منافعوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔تاہم منڈی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ششماہی رپورٹس کے نظام سے سرمایہ کاروں کو دستیاب ہونے والی معلومات میں کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :