Live Updates

عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا

وزیراعظم کا اعلان ہوتے ہی 22 سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی کامیابی پر عمران خان کے آنسو چھلک پڑے تو ان کے چاہنے والے بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 11:26

عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2018ء) وزیراعظم منتخب ہونے پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے جب عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا تو عمران خان کے چہرے پر 22 سالہ جدو جہد کے بعد ملنے والی کامیابی کی خوشی چھلکنے لگی۔اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

جس کا احساس لوگوں کو اس وقت ہوا جب انہوں نے انگلیوں سے آنسوؤں کو صاف کیا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ وہ کئی سالوں سے عمران خان کی اس جدو جہد میں شامل تھے۔عمران خان کے چاہنے والوں نے ان کے ساتھ دھرنے دئیے اور ہر مشکل کا مقابلہ کیا۔اس 22 سالہ جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کے کارکنان نے بھی بے شمار مشکلات دیکھییں۔

(جاری ہے)

لیکن سب کا مقصد صرف یہی تھا کہ عمران خان اقتدار میں آئیں اور اس ملک کا مستقبل سنواریں۔تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے قبل پی ٹی آئی کے جلسوں میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے جن میں عمران خان کی تقریر کے دوران ان کے چاہنے والوں کی آنکھوں میں آنسو دکھائی دیتے تھے۔
لیکن اب عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں کارکنان کی محنت بھی رنگ لائی۔

الیکشن 2018ء میں جیت کے بعد عمران خان دو روز قبل قومی اسمبلی میں 176 ووٹ لے کر وزیر اعظم منتخب ہوئے۔تو اس موقع پر عمران خان بہت خوش دکھائی دئیے تاہم ان کی آنکھیں نم تھی۔کچھ ایسی ہی حالت عمران خان کے مداحوں کی بھی تھی جو عمران خان کی نم آنکھیں دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔جس کا اظہار کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔اور عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کو سراہا۔

اور کہا کہ ہمیں دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک شخص نے اپنا عیش و آرام اور سکون ایک طرف رکھ کر اپنے ملک کے بارے میں اور اس قوم کے بارے میں سوچا ہو۔اور پھر اس قوم کی حالت بدلنے کے لیے 22 سال کی مسلسل جدوجہد کی ہو۔یہ 22سال عمران خان کے ساتھ ان کے چاہنے والوں کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔کیونکہ عمران خان پر ماضی میں کئی الزامات لگائے گئے لیکن وہ ہر شکل میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔اور آج عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کے کروڑوں چاہنے والوں کا خواب بھی مکمل ہوا۔اور عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات