سعودی عرب میں 2 نئی آئل فیلڈز دریافت ، گیس کی غیر روایتی پیداوار شروع

اتوار 19 اگست 2018 11:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی (آرامکو) نے کہا ہے کہ 2017ء کے دوران ملک میں 2 نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی تھیں، مملکت کی تاریخ میں پہلی بات غیر روایتی طریقے سے گیس کی پیداوار شروع کر دی گئی جبکہ خریص آئل فیلڈ سے 2018ء کے دوران تیل کی یومیہ پیداوار 3 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خام تیل کو کیمیکل میں تبدیل کرنے اور اس کی قدر و قیمت میں اضافہ کرنے کے پروگرام تیزی سے جاری ہیں۔

کمپنی کے چیئرمین امین الناصر نے آرامکو کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء سمندر اورخشکی میں تیل کے کنوئوں کی کھدائی کا دائرہ وسیع کرنے کے حوالے سے منفرد سال تھا۔ اس کا سہرا کمپنی کے ملازمین کے سر جاتا ہے۔