بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں کمی

اتوار 19 اگست 2018 11:50

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ مقامی طلب میں کمی ہے۔گزشتہ روز بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ہونے والی ہفتہ وار نیلامی میں چائے کے اوسط نرخ 279.29 ٹکے (2.7 ڈالر) فی کلوگرام رہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ قبل چائے کے اوسط نرخ 281.59 ٹکے فی کلوگرام رہے تھے۔مارکیٹ میں 2.29 ملین کلوگرام چائے نیلامی کے لیے پیش کی گئی جس میں سے 4.7 فیصد فروخت نہ ہوسکی۔گزشتہ ہفتے نیلامی کے لیے لائی گئی 2.34 ملین کلوگرام چائے میں سے 6.4 فیصد فروخت ہونے سے رہ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :