چین میںجولائی کے دوران کوئلے کی پیداوار میں 2 فیصد کمی

اتوار 19 اگست 2018 11:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران ملک میں کوئلے کی پیداوار میں صرف 2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران ملک میں 281.5 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا گیا جو 2017 ء کے اسی مہینے کے مقابلے میں صرف 2 فیصد کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوئلے کی پیداوار میں کمی کی شرح کم رہنے کی وجہ حالیہ شدید گرم موسم کے باعث بجلی کی پیداوار کے لیے کوئلے کی طلب میں اضافہ ہے۔یاد رہے کہ چین چند سال سے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی معاہدے کے تحت ملک میں کوئلے کی پیداوار میں کمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :