Live Updates

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہی شور شرابے سے ہوا

ن لیگ کے اراکین نے اسمبلی اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 12:28

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہی شور شرابے سے ہوا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2018ء)  پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیر قیادت شروع ہو گیا ہے جس میں آج وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ ہو گا۔تاہم پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہی شور شرابے سے ہوا۔ایوان میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے لگائے ہیں۔جب کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی اسپیکر ڈائس کے سامنے آگئے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے سخت احتجاج کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔یاد رہے وزیر اعلی پنجاب کے لیے تحریک انصاف اور اتحادیوں کے عثمان بزدار اور ن لیگ کے حمزہ شہباز مد مقابل ہیں۔جب کہ د وسری طرف پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف قتل کے مقدمے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کیخلافقتل کا مقدمہ 1998ء میں درج ہوا۔

ڈی جی خان کی عدالت نے 2000ء میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار سمیت ملزمان نے دیت دے کررہائی حاصل کی تھی۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ 1998ء میں پولنگ کے دوران 6 افراد قتل کردیے گئے تھے۔ عثمان بزدار، والد اور بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ان سب کے خلاف قتل کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عثمان بزدار کے کزن صدام بزدار نے نیب میں درخواست بھی دائر کروا رکھی ہے،جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحصیل ناظم کے دور میں جعلی بھرتیاں کروائیں۔

سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی پرڈٹ گئے،انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے نام پر2ہفتے غوروفکر کیا میں ان کوایماندار شخص پایا ہے،عثمان بزدارنئے پاکستانکے نظیرے میں میرے ساتھ ہیں،عثمان بزدارکو نامزدکرنے کے فیصلے پرقائم ہوں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات