Live Updates

ہمیں بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عام افراد اور پناہ گزینوں کو یاد رکھنا چاہئے،ڈاکٹر شیریں مزاری

اتوار 19 اگست 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور نامزد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں تنازعات کی وجہ سے عام افراد بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور ہمیں اس دن کی مناسبت سے بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عام افراد اور پناہ گزینوں کو یاد رکھنا چاہئے کیونکہ انہیں ہمارے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد ہی نے دوسروں کو تحفظ دینے کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر تنازعات سے بچنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے تاکہ تنازعات کے خاتمہ کیلئے ان کے بنیادی اسباب اور محرکات کو ختم کیا جاسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات