ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 ستمبر کو ہوگی

اتوار 19 اگست 2018 12:50

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 ستمبر بروز پیر کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

یہ رواں سال کی 22ویںاور مجموعی طور پر 75ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں ۔یہ قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی۔ اس قرعہ انداز ی میں کل 17سو انعامات دیئے جائیں گے۔