کچن گارڈننگ پروگرام ،موسم سرما کی سبزیوں کے بیجوںکے پیکٹوں کی تیاری شروع

اتوار 19 اگست 2018 12:50

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم سرما کی سبزیوں مولی ، گاجر، شلجم، پالک ،ٹماٹر ، مرچ، دھنیا ،سلاداورمیتھی کے بیجوںکے پیکٹوں کی تیاری کا کام شروع ہے جبکہ حکومت کے گھریلو پیمانے پر صاف ستھری سبزیو ں کی پیداوار بڑھانے اور سستی سبزیوں کی فراہمی کے منصوبہ کے تحت موسم سرما کی مذکورہ سبزیوں کے زیادہ سے زیادہ پیکٹ تیار کئے جائیں گے جنہیں محکمہ زراعت کا توسیعی شعبہ اکتوبرتک سبسڈائیزڈنرخوں پر پنجاب کے تمام اضلاع میں خصوصی مراکزکے ذریعے فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے مطا بق اس منصوبہ کا مقصد آلودگی سے پاک سبزیوں کا حصول اور گھریلو بجٹ پر دبائو کم کرنا ہے ۔ اگر گھر وں میں زمین موجود نہ ہوتو اس مقصد کے لیے مٹی کے بنے ہوئے گملے، پلاسٹک کے ٹب، ٹوکریاں، لکڑیوں کے کریٹ ، پلاسٹک شاپر ، کھاد والے تھیلے ، پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر زاستعمال کئے جاسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گھریلو پیمانے پر کنٹینرز میںکاشتہ سبزیوں کی روزانہ 15سے 20منٹ جبکہ3سے 5مرلہ زمین پرکاشتہ سبزیوں کی 30سی45منٹ کی دیکھ بھال سے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :