پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کے مثبت نتائج برآمد ہونگے‘ وفاقی سیکرٹری تجارت

انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا‘کارپٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی یونس ڈھاگہ سے ملاقات

اتوار 19 اگست 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الطیف ملک کی قیادت میں وفد نے وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات کر کے انڈسٹری کو درپیش مسائل ، تجارتی پالیسی اور اکتوبر میں پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

عبد الطیف ملک نے بتایا کہ وفد نے وفاقی سیکرٹری تجارت کو پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے نمائش کی کامیابی کیلئے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے ایسوسی ایشن کی جانب سے نمائش کی کامیابی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور خصوصاً غیر ملکی خریداروں اورمندوبین سے رابطوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی مثبت گرمیاں کارپٹ انڈسٹری کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارپٹ کی عالمی نمائش کا پاکستان میں انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور اس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔حکومت کی جانب سے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وفد نے وفاقی سیکرٹری تجارت سے جرمنی میں منعقدہ نمائش میں پاکستان سے شرکت کے خواہشمند وں کیلئے مالی معاونت کا حصہ بڑھانے کی درخواست بھی کی جس پر انہیں غور وخوض کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :