مزاحیہ اداکار عابد خان کی 18ویں برسی (آج )منائی جائیگی

اتوار 19 اگست 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) اسٹیج ، ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار عابد خان کی 18ویں برسی آج (پیر ) کو منائی جائے گی۔ عابد خان کا شمار ملک کے معروف مزاحیہ فنکاروں میں ہوتا تھا ۔ انہیں شروع سے ہی مزاح پر بھر پور عبور حاصل تھا جس کے باعث و ہ دوستوں کی سنگت میں بہت ہر دلعزیز تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے طویل فنی سفرکے دوران سینکڑوں اسٹیج ڈراموں ، کئی ٹی وی پروگرامز اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے وہ بطور میزبان ٹی وی پر کئی پنجابی پروگرام بھی کر چکے ہیں ۔

عابد خان مرحوم جتنے اچھے فنکار تھے اتنے ہی اچھے انسان بھی تھے ۔عابد خان کو 20اگست 2000ے میں اسلام آباد پرفارمنس کے لیے موجودگی کے دوران اچانک دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔

متعلقہ عنوان :