شنگھائی فیوچر ایکسچینج نے ملک میں نئے ایلومینیم ویئر ہائوس کے قیام کی منظوری دے دی

اتوار 19 اگست 2018 13:10

بیجنگ ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) شنگھائی فیوچر ایکسچینج نے ملک میں ایلومینیم کے ایک نئے بڑے ویئر ہائوس کے قیام کی منظوری دے دی جس میں 20 ہزار ٹن ایلومینیم کو ذخیرہ کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایلومینیم کا یہ گودام شمال مشرقی صوبے لیائوننگ میں قائم کیا جائے گا جس میں ینگ کو پورٹ گروپ کے منظور شدہ 50 ہزار ٹن کے کوٹے میں سے 20 ہزار ٹن ایلومینیم ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔شمال مشرقی چین میں یہ ایلومینیم کا پہلا ویئر ہائوس ہوگا۔

متعلقہ عنوان :