سیزن 2018-19 ء کے دوران برازیل میں سویابین کی ریکارڈ پیداوار کا امکان

اتوار 19 اگست 2018 13:10

سائو پالو ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن (2018-19 ئ) کے دوران برازیل میں سویابین کی ریکارڈ پیداوار کی توقع ہے جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث اس کی برآمد بڑھنے کے امکان پر کاشت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کنسلٹنسی فرم کولرز کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق برازیل کی سیزن 2018-19ء کی سویابین کی پیداوار 119.6 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جو سیزن 2017-18 ء کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال زیر کاشت رقبہ 36.2 ملین ہیکٹر (89.4 ملین ایکڑ) رہنے کی توقع ہے جو 2017 ء کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہوگا۔سیزن 2017-18 ء میں سویابین کے زیرکاشت رقبے کی مقدار 35.1 ملین ہیکٹر اور پیداوار 118.98 ملین ٹن رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :