سربیا کے مرکزی بینک نے دینار کے یورو کے مقابلے میں استحکام کے لیے 30 ملین یورو خرید لیے

اتوار 19 اگست 2018 13:10

بلغراد ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سربیا کے مرکزی بینک نے ملکی کرنسی دینار کے یورو کے مقابلے میں استحکام کے لیے 30 ملین یورو خرید لیے۔

(جاری ہے)

بینک کی گورنر جارگووانکا تابا کووک نے گزشتہ روز اگست کی افراط زر کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست و مخصوص شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری،تارکین وطن کی جانب سے ترسیل زر میں تیزی اور ملکی اقتصادی ترقی کے باعث ملکی دینار کو یورو کے مقابلے میں تقویت مل رہی ہے جس کو روکنے کے لیے مارکیٹ سے 30 ملین یورو کی خریداری کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک رواں سال کے دوران اب تک 1.6 ارب یورو کی خریداری کرچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بینک مزید یوروز کی خریداری کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :