برطانوی حکام نے پی آئی اے فلائٹ اسٹیورڈ کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا

برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے پی آئی اے ملازم سے 12 موبائل فونز برآمد کیے ،ْ ملازم پی کے 758 کے عملے میں شامل تھا

اتوار 19 اگست 2018 13:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) برطانوی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ایک فلائٹ اسٹیورڈ کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ذرائع کے مطابق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے پی آئی اے ملازم سے 12 موبائل فونز برآمد کیے اور یہ ملازم پی کے 758 کے عملے میں شامل تھا ،ْذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازم سے موبائل فونز معمول کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوئے۔

ہیتھررو ایئرپورٹ پر پی ائی اے کے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار فلائٹ اسٹیورڈ شہباز برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتارملازم کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے فلائٹ روانہ کردی گئی ہے ،ْ برطانوی کسٹم حکام کی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :