مالاکنڈ کے نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان

اتوار 19 اگست 2018 13:30

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) عید الاضحی کے قریب آتے ہی نجی بینکوں نے اپنی من مانیاں شروع کردیں‘ملاکنڈ میں بیشتر بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامناہے‘تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں متعدد بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے ختم ہوگئے ہیں جبکہ بینک انتظامیہ اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے ڈالنے کی بجائے سستی سے کام لے رہی ہے‘اے ٹی ایم مشینوں میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو عیدالاضحی کی خریداری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے‘عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی بینکوں کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ صارفین کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :