سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس ( آج) پیر کو ہوگا

پی آئی اے ، این ایچ اے اور سی ڈی اے افسران کے خلاف میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی

اتوار 19 اگست 2018 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس ( آج) پیر کو ہوگا ، جس میں پی آئی اے ، این ایچ اے اور سی ڈی اے افسران کے خلاف میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس ( آج) پیر کو ہوگا ، کمیٹی کی صدارت چیئرمین رحمان ملک کریں گے ، اجلاس میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے پی آئی اے ، این ایچ اے اور سی ڈی اے افسران کے خلاف میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، جبکہ اجلاس میں اسلا م آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی قلت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔