Live Updates

امید ہے عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ترک صدر

اتوار 19 اگست 2018 13:40

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) ترک صدر رجب طیب نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے،بطور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طبیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

طیب اردوان نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔ترک صدر نے لکھا کہ ترکی کے معاشی بحران میں پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، امید کرتے ہیں کہ عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ترک صدر کا عمران خان کی صحت کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔امریکی محکمہ داخلہ کی جانب سے بھی عمران خان کے وزیراعظم بننے پر تہنیتی بیان جاری کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات