Live Updates

عمران خان کا انتخاب بہادر اور عزت مند پاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے، ایران

امید ہے عمران خان کے دور اقتدار میں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہو گا،حسن روحانی کی عمران خان کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 13:40

ْ تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان کا انتخاب بہادر اور عزت مند پاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے، امید ہے عمران خان کے دور اقتدار میں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عمران خان کا انتخاب بہادر اور عزت مند پاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

حسن روحانی نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے، امید ہے عمران خان کے دور اقتدار میں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہو گا۔ایران کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے بھی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے بھی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات