جزائر فجی کے قریب8.2شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اتوار 19 اگست 2018 13:40

فجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) جزائر فجی کے قریب8.2شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ دو تھی، تاہم یہ زمین میں بہت زیادہ گہرائی میں آیا۔ اسی لیے اس سے سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بحرالکاہل میں یہ زلزلہ فجی کے دارالحکومت سووا سے 361 کلومیٹر مشرق میں 563 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ فجی کے محکمہ ارضیات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہت زیادہ گہرائی میں آنے والے اس زلزلے سے فجی شدید نوعیت کے خطرات سے محفوظ رہا۔

متعلقہ عنوان :