مطالبہ کرتے ہیں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں،حمزہ شہباز

�) لیگ عددی لحاظ سے بڑی جماعت ہے، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شیر کا ٹکٹ لینے والوں پر دبا ڈالا گیا، یہ کیسا میچ تھا جس میں ایک کپتان آزادپھر رہا تھا دوسرا جیل میں بند تھا مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 13:40

مطالبہ کرتے ہیں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں،حمزہ شہباز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آج بھی مسلم لیگ (ن)عددی لحاظ سے سب سے بڑی جماعت ہے، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شیر کا ٹکٹ لینے والوں پر دبا ڈالا گیا، یہ کیسا میچ تھا جس میں ایک کپتان آزادپھر رہا تھا دوسرا جیل میں بند تھا،مطالبہ کرتے ہیں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کیانتخابات جمہوریت کے تسلسل کی تیسری کڑی ہے، دنیا میں ہرجگہ جمہوریت ہی کامیابی کی علامت ہے، اسی کی خاطر لیڈرسولی پرچڑھے۔ حلف اس لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں، یہ ایسے انتخابات ہیں جن میں جیت کا شور دب گیا، ہرطرف دھاندلی کے نعرے ہیں، 21 ارب خرچ کرکے آرٹی ایس سسٹم بنایا گیا، وہ بھی ٹھپ ہو گیا۔ آج تک دستخط شدہ فارم 45 نہیں ملے، ہرسیاسی جماعت دھاندلی کی شکایت کررہی ہے۔ ابھی توشروعات ہے جب بھید کھلیں گیتوبات بہت دورتک جائیگی، مطالبہ کرتے ہیں کہ دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں۔