بے سرے گلوکاروں کی وجہ سے میوزک کو نقصان پہنچا‘ حامد علی خان

اتوار 19 اگست 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و کلاسیکل گائیک استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ نوجوان کسی استاد سے تربیت کے بعد گلوکاری کے میدان میں آئیں تو کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اچھا اور خالص میوزک سننے والے لوگ موجودہ گلوکاروں سے اکتا گئے ہیں اور بے سرے گلوکاروں کی وجہ سے خالص میوزک کو سخت نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان ساری عمر سیکھنے کے عمل سے گزرتا ہے جبکہ میوزک ایک سمندر ہے جس کی گہرائی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی صدر واجپائی نے مجھے انڈیا میں رہنے کی آفر کی تھی جو میں نے ٹھکرادی تھی کیونکہ مجھے اپنے وطن اور اس کی مقدس مٹی سے عشق ہے۔

متعلقہ عنوان :