شوبز انڈسٹری سے حسد اور لالچ کا خاتمہ ہونا چاہیے‘ مسکان خان

اتوار 19 اگست 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) ادکارہ و ماڈل مسکان خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے حسد اور لالچ کا خاتمہ ہونا چاہیے‘پاکستان کی فلم انڈسٹری بھارتی فلموں کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے‘ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے سیکھنے کے عمل ترجیحی دینی چاہیے‘آپس کے لڑائی جھگڑے کا نقصان انڈسٹری کو برداشت کرنا پڑھتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کیلئے بے پناہ مواقعے میسر ہیں ۔ان کو چاہیے کہ وہ اپنے سینئر ز کے ساتھ اچھا برتائو کریں تاکہ وہ ان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔اداکارہ نے مزید کہا گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں اچھی ،معیاری اور فیملی فلمٰں بنا شروع ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کو رخ کررہی ہے۔