اسٹیج ڈرامے کابیڑا غرق کرنے میں اسٹیج ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں کاسب سے بڑا ہاتھ ہے‘طاہر انجم

اتوار 19 اگست 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) اداکار طاہر انجم نے کہاہے کہ اسٹیج ڈرامے کابیڑا غرق کرنے میں اسٹیج ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیموں کاسب سے بڑا ہاتھ ہے،اگر مانیٹرنگ ٹیمیں ایماندداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتی تو سٹیج ڈرامہ برانہ ہوتا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سینسرریہرسل کے دوران مانیٹرنگ کے ارکان اپنے ہمرا دوستوں کو لے آتے ہے جو صرف خواتین اداکاروں کے ڈانس دیکھتے ہیں اورڈرامے کو بغیر سکرپٹ کے پاس کردیتے ہیں۔ طاہر انجم نے کہاکہ فنکار اورمانیٹرنگ ٹیمیں ایمانداری سے اپناکام کرے تو میں دعو ے سے کہتاہوکہ سٹیج ڈرامہ بہتر ہوجائیگا۔