ابھی کم عمر ہوں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، کینیڈین گلوکار جسٹن بیئر

اتوار 19 اگست 2018 13:40

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) نوجوان کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو 21 سالہ امریکی ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔تاہم انہوں نے اپنے مداحوں اور لوگوں کو اس وقت سب سے زیادہ حیران کیا جب کہ منگنی کے کچھ دن بعد ہی انہوں نے جلد سے جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

خبریں تھیں کہ 24 سالہ جسٹن بیبر جلد ہی امریکی ماڈل سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ آئندہ ایک سے 2 ماہ میں وہ شادی کا اعلان کریں گے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں احساس ہوچکا ہے کہ ابھی وہ کم عمر ہیں، اس لیے انہیں شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔پیپلز میگزین نے جسٹن بیبر کے قریبی ذرائع سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلوکار اور ماڈل نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کردیا۔

متعلقہ عنوان :