مسلم لیگ کی پارٹی رہنما کی رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتاری کی مذمت

اتوار 19 اگست 2018 13:50

سرینگر۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر مسلم لیگ نے پارٹی کے وائس چیئرمین محمد یوسف میر کی عدالتی احکامات پر رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہائی کورٹ نے محمد یوسف میر پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیاتھا تاہم سینٹرل جیل سرینگر سے رہائی کے فوراً بعد جیل کے احاطے سے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان نے پارٹی رہنما کی دوبارہ گرفتار ی کو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔