بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی

اتوار 19 اگست 2018 13:50

سرینگر۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع بارہمولہ کے علاقے شیخپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔فورسز نے ضلع کولگام کے علاقے بھان میں لوگوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور گھروں میں گھس کر مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، املاک کی توڑ پھوڑ کی اورکئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :