قابض انتظامیہ نے لبریشن فرنٹ کے رہنما ظہور احمد بٹ سمیت تین افراد پر پبلک

سیفٹی ایکٹ لاگوکر دیا، کٹھوعہ جیل منتقل،سوپور سے 10نوجوان گرفتار

اتوار 19 اگست 2018 13:50

سرینگر۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما ظہور احمد بٹ سمیت تین افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ظہور احمد بٹ کو جو ممتاز آزادی پسند رہنما شہید محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں ، گزشتہ ہفتے گرفتار کر کے سرینگر کے نوہٹہ تھانے میںمنتقل کر دیا تھا۔

سرینگر کے دو رہائشیوں جاوید احمد منشی اور آصف مشتاق بابا پر بھی کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا گیا ۔ کالا قانون لاگو کیے جانے کے بعد ظہور احمد بٹ اور دیگر دو افراد کو جموںخطے کی کٹھوعہ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے سوپور کے علاقے تجر سے رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم دس نوجوان گرفتار کر لیے۔