Live Updates

پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 14:07

پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الہی کی زیر صدارت ہوا،جس میں وزیر اعلی پنجاب کے چناؤ کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔جس کے بعد تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی،پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی گئی ہے۔

یاد رہے ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کیخلاف دنیا بھر میں مسلمانوں سے سخت احتجاج کیا تھا۔اور کہا کہ ہالینڈ نے گستاخانہ خاکوں سے پورے عالم اسلام کو دکھ پہنچا یا ہے اس سے پہلے بھی کئی بار پورپی ممالک میں اس طرح واقعات رونما ہو تے ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

یہودی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کاسلسلہ نہ روکاگیاتو مسلما ن ایک ہو کر ہالینڈ کی فرعونیت کیخلاف ایک نہ ختم ہونے والی سلسلہ شروع ہوگا جو پورپی ممالک کیلئے ایک وباء بن جا ئے گا۔

کہا گیا ہے کہ اگر مسلم ملکوں کے سربراہوں نے اس گستاخانہ کام کیخلاف آوازنہ اٹھائی توکل یہودی اوربھی بہت کچھ کرگزریں گے ۔قوام متحدہ ہالینڈ میں پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کا نوٹس لے ،عالمی سطح پر تمام مذاہب کی مقدس شخصیات کی گستاخی کے سدباب کے لئے سخت قوانین بنائے جائیں۔۔ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ،گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنے والے عالمی دہشت گرد اور عالم اسلام کے مجرم ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے تاہم آج اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں عملی قدم اٹھایا گیا ہے اور پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی،پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات