Live Updates

پیپلزپارٹی کا صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوارلانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف زرداری اوربلاول بھٹو نےاعتزازاحسن کو صدارتی امیدوارنامزدکردیا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 14:13

پیپلزپارٹی کا صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوارلانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب کےلیےاپناامیدوارلانےکافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو نےاعتزازاحسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔خورشیدشاہ کون لیگ اوردیگراتحادیوں سےرابطوں کاٹاسک دےدیاگیا ہے۔خورشیدشاہ ، شیری رحمان ، قمرزمان کائرہ سیاسی رہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے تحریک انصاف کی طرف سے بطور صدر ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے آج کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔۔کراچی والوں کا خاص طور پر مشکور ہوں۔عوام سےتعلق ختم نہیں ہوسکتا،صدر رہ کربھی تعلق برقرار رکھن اچاہتا ہوں،،کراچی میں بالخصوص ،ٹرانسپورٹ ،،پانی ،کچراسمیت تمام مسائل حل کیےجائیں گے۔

(جاری ہے)

نامزد صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا،تبدیلی کاراستہ کھلا ہے ۔عمران خان آج روڈ میپ کا تعین کریں گے۔لوگوں کو نوکریاں ملیں گی جن کا وعدہ عمران خان نے کیا۔بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے ۔ہرصوبے میں انسانی حقوق کاخیال رکھا جائے گا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خاننےپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹرعارف علوی کو صدرپاکستان کے منصب کیلئے پارٹی کا امیدوارنامزد کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرمملکت ممنون حسین کے عہدے کے پانچ سال مکمل ہونے پر پہلے سے ہی صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاہے جس کے تحت 4 ستمبرکو ملک کے نئے صدرمملکت کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔اور اب پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب کےلیےاپناامیدوارلانےکافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو نےاعتزازاحسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات